سوات  (مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقہ مدین میں شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلہ سے مار مار کر لہو لہان کردیا۔ پولیس کے مطابق چالس سالہ مسماۃ(ی) کی شوہر کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر شوہر ملزم عبدالرب نے بیوی پر تیز دھار رکھنے والی چیز سے وارکرکے اسے شدید زخمی کردیا۔مجروحہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم کے مختلف حصوں میں شدید کٹ لگے ہیں۔