سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میں کرپشن چھپانے کے لئے گیس پائپ لائن تبدیل کئے جا رہے ہیں غیرمعیاری اور سستا پائپ کی جگہ اب معیاری پائپ بچھانے کی ثبوت مٹانے کے لئے خفیہ سرگرمیاں شروع کی گئی ہے، الیکشن 2018 سے چند ماہ قبل ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کے بیٹے نے غیرمعیاری پائپ خریدکر نصب کیاتھا، اب کارروائی کی خوف سے بعض لوگ پائپ تبدیل کرنے کے لئے سرگرم ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس میں بعض سرکاری لوگ جو کہ مبینہ کرپشن میں ملوث میں خود کی کرپشن سے بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن سے قبل محکمہ سوئی گیس کے بعض حکام اور ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے نے راولپنڈی میں سستا اورغیرمعیاری گیس پائپ ارزاں قیمت پر خریدکر اصلی اورمعیاری پائپ کی جگہ غیرمعیاری پائپ بچھادئے جس کی تمام ترثبوت اورشواہد ہمارے ہاتھ لگ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے، جنہوں نے اصلی پائپ کی جگہ غیرمعیاری پائپ بچھاکر سرکاری خزانہ کو کروڑوں کانقصان اورخودکوفائدہ پہنچایاہے ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ یہ پائپ جہاں لگایاگیاہے اوراب اس کوکون لوگ تبدیل کررہے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ان لوگوں کی کرپشن کے حوالے سے تمام ترثبوت اعلیٰ حکام کوفراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بڑے بڑے مگرمچھوں کو بے نقاب کردیاجائیگا، اب یہ لوگ اپنی کرپشن کوچھپانے کے لئے ثبوت مٹانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ لیکن ہم ان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ثبوت ہمارے پاس آگئی ہے۔ ان کی اس طرح خفیہ سرگرمیاں کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان کی طرف سے سرکاری خزانہ کونقصان پہنچانے کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کرپٹ لوگوں کے کرپشن سوات میں میڈیا کو پیش کریں گے۔ کیونکہ محکمہ کرپشن کے بے تاج بادشاہوں نے کرپشن کے ذریعے جولوٹ مارکی ہے، اس کو بے نقاب کریں گے۔
سوات گیس پائپ میں کرپشن، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف
