پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ کی فتح کے ساتھ مکمل ہو چکا لیکن شائقین کرکٹ کے افتتاحی تقریب سے متعلق گلے شکوے برقرار ہیں۔

پی ایس ایل منتظمین نے افتتاحی تقریب کے متعلق خاصے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا۔ تقریب میں 350 فنکاروں کی شرکت کو خاص طور پر نمایاں کیا جاتا رہا لیکن شائقین خصوصاً سوشل میڈیا کا ردعمل متاثرکن دکھائی نہیں دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تقریب کے دوران مختلف میمز، طعنوں اور گلے شکووں پر مبنی پیغامات کے ذریعے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

عدنان نامی ٹوئٹر صارف نے پی ایس ایل کے متعلق انتظامیہ کی ترجیحات کو اپنی ٹویٹ کا حصہ بنایا۔ انہوں نے افتتاحی تقریب اور سکیورٹی انتظامات کے فرق کو دو تصاویر کے ذریعے نمایا کیا

ڈینس ڈز پی ایس ایل کے ہینڈل سے غیر ملکی سپورٹس بلاگر ڈینس بھی افتتاحی تقریب کی ناخوشگواریت واضح کرتے رہے۔

جواں سال کرکٹ فینز ہی نہیں بلکہ سینئرز بھی خوش دکھائی نہیں دیے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھیانک اور بچگانہ تھی جس میں ایک بھی مزے بھرا لمحہ نہیں تھا۔‘

 خراب روشنی کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’کچھ گلوکاروں نے میدان میں موجود شائقین کو گرمانے کے لیے پرانے گانوں کا استعمال کیا لیکن وہ ناکام ہوئے۔ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کو بہتر ہونا چاہیے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو پاکستان کے چار مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کے بعد ایونٹ کے آٹھ مزید میچز کراچی، 14 لاہور، آٹھ راولپنڈی اور تین ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ اختتامی تقریب اور فائنل میچ بھی لاہور میں منعقد کیے جائیں گے