ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کا بونیر (بامپوخہ)میں ماربل کان لینڈ سلائیڈنگ کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انجینئر امیر مقام کا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار
پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے بونیرکے علاقہ بامپوخہ میں ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غریب مزدوروں کے ناگہانی موت پر انتہائی رنجیدہ ہیں،اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل دیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماربل کان میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کومعاوضہ دیا جائے اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبنے والے تمام مزدور انتہائی غریب ہیں اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
حکومت بونیر ماربل کان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کومعاوضہ اور مریضوں کو فوری طبعی سہولیات دیں
