ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوانے سرکاری سکولوں کے لیب اسسٹنٹ کے عہدوں کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں صوبہ بھرکے لیب اسسٹنٹ اور لیب سپروائزر زکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخواکی جانب سے ڈائریکٹر پائٹ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قبائلی اضلاع اور ضلعی ایجوکیشن افسران کوایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ صوبائی حکومت نے لیب اسسٹنٹ ، سینئر لیب اسسٹنٹ ، لیب سپروائزراور لیب سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسلئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پر لیب اسسٹنٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں۔
پختونخوا، سرکاری سکولوں کے لیب اسسٹنٹ کے عہدوں کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
