کراچی(این این آئی)ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کردی گئی ۔سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی ہے۔ نیپرا 26 دسمبر کو درخواست پرسماعت کرے گی۔ اگر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تو نہ صرف کمرشل بلکہ گھریلو صارفین کو بھی مہنگے بلز ادا کرنے پڑیں گے ۔