سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن نے مخالف سیاسی قوتوں کاجنازہ نکال دیاہے، پی ٹی آئی کی سونامی کے آگے مخالف سیاسی جماعتیں ریت کے دیوارثابت ہوئی، حلقہ پی کے 4سے مخالفین کا صفایا کیاجارہاہے حلقہ میں تحریک انصاف نے فتح کی جھنڈے گاڑدئے ہیں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے منظور ہوچکے ہیں، ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاہوجائیگا، کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ ملک میں عمران خان کے وژن کے مطابق ایک خوشگوار تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 4کے علاقہ چار باغ گنڈھیرئ میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے وژن کاساتھ دیاہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی کے خواہاں ہیں، انشاء اللہ ملک میں ایک خوشگوار تبدیلی کے لئے راہ ہموارہورہاہے عمران خان کے وژن نے مخالف سیاسی قوتوں کاسیاسی جنازہ نکال دیاہے۔ تحریک انصاف کی افرادی قوت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہاہے جو ایک بڑی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کایہ سفرجاری رہیگا، کیونکہ مخالفین کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کاکوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ لوگوں کوروایتی سیاست کے ذریعے اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کے سامنے مخالف سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکاہے وہ ان کی قریب اور دھوکہ میں ہرگز نہیں آئیں گے، ان کاایک بارپھر اقتدار میں آنا قصہ پارینہ بن چکاہے، انشاء اللہ کارکردگی کی بناء پرتحریک انصاف کو مستقبل میں بھی کامیابی حاصل ہوجائیگی، عوام اورتحریک انصاف کارشتہ اٹوٹ رنگ ہے، انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کا آغاز حلقہ پی کے 4سوات سے ہوا ہے جہاں لوگوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھاہے جو ایک بڑے تبدیلی کی شروعات ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تحریک انصاف کی سونامی جوبن پر ہے، اور پی ٹی آئی کے سونامی کے آگے مخالف سیاسی جماعتیں ریت کے دیوارثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 4میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے منظورہوئی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کاتحریک انصاف پر اعتماد بڑھتاجارہاہے اورلوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔
سوات حلقہ پی کے 4سے مخالفین کا صفایا جاری ہے،علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپاہوگا،عزیزاللہ گران
