سوات (مارننگ پوسٹ) کرونا وائرس کے پیش نظر سوات میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع ہونا یا نہ ہونا سوال بن گیا۔ صوبائی حکومت نے5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے اور کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر پچاس یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ تبلیغی جماعت نے بریکو ٹ سوات میں 2 سے 4 اپریل تک سالانہ اجتماع کا اعلان کیا ہے، جس میں تبلیغی حضرات کے مطابق لاکھوں افرادشرکت کریں گے، جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ایک جانب پانچ اپریل تک اجتماعات پر حکومت نے پابندی کا اعلان کیا ہے، تو لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کیا حکومت لاکھوں افراد کے اس اجتماع کو اجازت دے گی کہ نہیں؟
سوات میں تبلیغی اجتماع ہوگی یا نہیں عوام شش و پنج کا شکار
