سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرگئی ،لیگی رہنماء و ضلعی کونسلر عاصم اللہ خان آج اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ،سوات میں سیاسی اتار چڑھاو جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم وکٹ اے این پی نے گرادی اور ن لیگ کے رہنماء اور ضلعی کونسلر یوسی دنگرام ،سنگوٹہ عاصم اللہ خان نے ن لیگ کو خیرباد کہتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور آج بروز جمعہ سابق وزیرا علی اور اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سوات کا دورہ کرینگے اور عاصم اللہ انکے ہمراہ اپنے رہایش گاہ پر پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ،زرائع کے مطابق اے این پی میں شمولیت کے بعد انکو پی کے چار کا ٹکٹ بھی دیا جائیگا اور وہ ائندہ انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینگے ،عاصم اللہ خان کا علاقے میں ایک بڑا خاندان اور سیاسی اثر رسوخ رکھتے ہیں ۔