سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ میں بینک اہلکار خاتون کی قتل کا معمہ مزید الجھ گیا، خودکشی کی کوشش کرنے والاپولیس اہلکار مقتولہ کا شوہر نکلا پولیس کے طرف سے تفتیش نہ ہونے کے برابر، تفصیلات کے مطابق دوروز قبل مٹہ میں بوری بند جواں سال لڑکی کی تشدد شدہ لاش برامد ہوئی جن کی نشاندہی مدین میں بینک اہلکار کی حیثیت سے ہوئی جو دو روز قبل بینک سے نکل جانے کے بعد غائب ہوئی تھی۔جس کی بوری بند لاش مٹہ میں سڑکے کنارے ہوئی۔ بعدمیں مقتولہ کے والد کے نشاندہی پر نعش کو ان کے والد کے حوالے کردیاگیا۔ جس کا تعلق مٹہ کے علاقے سے تھا۔ مقتولہ کی قتل کے تیسرے روز مدین پولیس کے گن مین عطا ء اللہ نے بدھ کے روز خود پر سرکاری بندوق سے گولی چلائی جن سے وہ زخمی ہوا اورو تشویشنا ک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ بعدمیں معلوم ہوا کہ پولیس اہلکار عطاء اللہ نے بینک کی مقتولہ لڑکی حنا کے ساتھ دوماہ قبل خفیہ شادی کی تھی جس کانکاح نامہ میڈیا کے نمائندوں نے حاصل کرلیا۔ مٹہ پولیس نے جواں سال لڑکی قتل پر تاحال کسی کو گرفتارنہیں کیاہے ۔ مقتولہ کے والد نے بیا ن دیاہے کہ ان کے بچی غیر شادی شدہ تھی اور ان کے ساتھ کسی کی ذاتی دشمنی بھی نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق وہ تفتیش کررہے ہیں اور عنقریب قتل کیس کا معمہ حل کرینگے۔