سوات میں کالج کالونی میں ون وہیلنگ اور کار سکریچنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف سیدوشریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ نوجوانوں کو حوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ سیدوشریف پولیس نے رات کے وقت کالج کالونی میں موٹرسائیکلوں پر سواری کے دوران ون وہیلنگ کرنے اور کار سکریچنگ کرکے عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔