سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بلال شاہ پاکستان کرکٹ انڈر 16کیلئے منتخب،کھیلنے کیلئے سرلنکا پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق سوات کے پسماندہ علاقہ شین کڈ سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بلال شاہ جو جماعت دنہم کا طالب علم ہے پاکستان انڈر 16کیلئے منتخب ہوگئے بلال شاہ کھیلنے کیلئے سرلنگا پہنچ گئے ہیں بلال شاہ نے اپنی کامیابی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے سماجی وسیاسی شخصیت ابراہیم نے کہا ہے کہ بلال شاہ کا انڈر 16کیلئے منتخب ہونا سوات اور پورے پاکستان کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہم اُمید کرتے ہیں کہ بلال شاہ ملک کیلئے کھیل کر ملک کا نام پورے دنیا میں روشن کرینگے میں بلال شاہ اور اُن کے پورے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سوات کا اعزاز، 15 سالہ کرکٹر قومی ٹیم میں شامل، سری لنکا روانہ
