سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کے علاقے آخون کلی ڈاگئی میں گرلز پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم طالبات کو شدیدمشکلات کاسامنا، مقامی لوگوں کا سکول میں سہولیات دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے آخون کلی ڈاگئی کا واحد گرلز پرائمری سکول جوکہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے اور سکول میں دو استانیاں تعینات ہے طالبات کو پڑھائی میں شدید مشکلات کا سامناہے، مقامی سماجی کارکن دواخان کے مطابق سکول کے ساتھ ہی لڑکوں کا بھی پرائمر ی سکول واقع ہیں جس میں تمام تر سہولیات موجودہیں مگر پرائمری سکول میں ایک سوبیس سے زائد طالبات کے لئے صرف دو استانیاں ہے۔ سکول میں دوکمرے طالبات کے لئے ناکافی ہے بارش اور شدید دھوپ میں طالبات کو مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ اس طرح سکول میں بوسیدہ فرنیچر ہیں، بچیوں کے لئے مناسب ڈسک بھی دستیاب نہیں اس کے ساتھ سکول میں بچیوں کے کھیلنے کے لئے گراونڈ بھی موجودنہیں جبکہ سکول میں خادمہ بھی تاحال تعینات نہیں کیا گیاہے۔ دواخان نے بتایاکہ علاقے کے عمائدین نے کئی مرتبہ ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر اور اپنے منتخب نمائندوں سے سکول کی بچیوں کی مشکلات حل کرنے کا مطالبہ کیاہے مگر تاحال اس پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیاہے۔ انہوں نے مزیدبتایااگر سکول میں بنیادی سہولیات دی جائیں تو سکول میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہوجائیگا کیوں کہ زیادہ تر والدین ناکافی سہولیات کی وجہ سے اپنے بچیوں کو سکول نہیں بھیجتے اس سے علاقے کے بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل جائیگا۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم زنانہ کے ڈی ای او دلشاد بیگم نے کہاکہ ہم نے ایمرجنسی بنیادوں پر سکولوں میں سہولیات دینے کا سلسلہ شروع کیاہے جس سکولوں میں کمروں کی کمی ہے یا فرنیچر اس پر فوری طورپر نوٹس لیاجارہاہے آخون کلی ڈاگئی سکول میں بھی تمام تر سہولیات دی جائیگی۔
تحصیل کبل علاقہ ڈاگئی میں گرلز پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم،طلبا کا مستقبل تاریک
