سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ بریم پل کے قریب موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ چپریال کے مقام پر فلائنگ کوچ نے ذہنی مریضہ خاتون کو ٹکرمارکر زخمی کردیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوات،فلائنگ کوچ نے ذہنی مریضہ خاتون کو ٹکرمارکر زخمی کردیا
