سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، تفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ خوازہ خیلہ نے دورا ن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم سدھیر ولد زوبیر ساکن برکلے خوازہ خیلہ کے قبضہ سے چرس 287گرام برآمد کرکے مقدمہ علت 165جرم9CCNSAدرج رجسٹرڈ کیا، اسی طرح ایس ایچ اُو پولیس سٹیشن کانجو نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان ولد مبارک خان ساکن کوزہ بانڈئی کے قبضے سے 410گرا م چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ ایس ڈی پی اُو سرکل مدین عطاء اللہ خان اور اُن کے ٹیم نے شدید بارش اور برفباری کے دورا ن سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اُو مدین نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منشیات فروش فرمان علی ولد شیر علی خان سکنہ مدین کے قبضے سے 555گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ علت 142 جرم 9CCNSA درج درجسٹرڈ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ سوات جیسے جنت نظیر اور پر آمن وادی کے امن کو برقرار رکھنے کے خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہی گی، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں اُن کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
سوات پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری،مطلوب منشیات فروش گرفتار
