سوات کے مختلف علاقوں میں 48 ویں روز جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور بازار کھل گئے۔

کاروبار زندگی کی رونقیں لوٹنے واپس لگی ہیں اور بازار کھل گئے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے پرضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

سوات میں دکانیں نماز فجرسے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے جب کہ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازار اور دکانیں بند رہیں  گی۔

صوبائی حکومت کےمطابق معاشی چیلنجز کے پیش نظر دکانیں کھولی گئی ہیں، شہری کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور احتیاطی تدابیر نظرانداز نہ کریں۔ صوبائی حکومت نے مزید کہا ہے کہ اگر تاجر اور عوام احتیاطی تدابیر صحیح طریقے سے اپنائے تو لا ک ڈاون کے تین دن بھی ختم کردینگے