سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کی وادی ملم جبہ میں منعقد ہونے والا پہلا سوات اسنو میراتھن ریس مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ،سہیل عامر نے پہلے سوات اسنو میراتھن ریس 2020 کے 21 کلومیٹر زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، ابرار حسین نے دوسرے جبکہ فدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنو میراتھن ریس میں کے پی ، پنجاب اور اسلام آباد کی خواتین سمیت غیر ملکی 115 کے قریب ایتھلیٹس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے 5 ، 10 اور 21 کلومیٹر زمروں میں حصہ لیا۔
محب اللہ 10 کلومیٹر میں پہلے ، جبکہ عالم زیب اور فرزند علی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔محمد رحیم نے 5 کلومیٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ احسن خورشید دوسرے اور جواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈز ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
یہ پروگرام ٹورزم کارپوریشن کے پی اور میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک سوات کے اشتراک سے منعقد ہوا۔
اس موقع پر ٹورزم کارپوریشن کے پی کے اکاؤنٹ آفیسر محمد الیاس ، اسسٹنٹ مارکیٹنگ سید وقاص علی شاہ ، انیق مجید ، مارکیٹنگ منیجر سیمنس گروپ ثمر سبین ، جنرل منیجر سیمنس گروپ وارث شاہ ، میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک کے معززین اور دیگر نامور شخصیات موجود تھیں۔
کے پی ٹورازم کارپوریشن نے سردیوں کے موسم میں کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ مالم جبہ اسکیئنگ ، انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ مالم جبہ ، پہلا سوات اسنو میراتھن ریس ، گلیات اسنو اسپورٹس فیسٹیول ، ہندوکش سن اسپورٹس فیسٹیول اہم ایونٹ تھے۔