سوات(مارننگ پوسٹ)وفاقی محتسب ایڈوائزر ارباب شیر بہادر خان نے ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی محتسب ادارہ ہر پاکستانی کو سرکاری محکموں میں بد عنوانی، ان کے ساتھ زیادتی، نارواں سلوک پر نوٹس لیتے ہیں اور عام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ادارے نے عام لوگوں کے شکایت پر 75 ہزار سے زائد کیس حل کیں ہیں جس میں عام لوگوں کو انصاف دیاگیاہے ان کیسوں پر ایک فیصد سے بھی کم لوگوں اور اداروں نے اپیل کی ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ وفاقی احتساب محکمہ میرٹ پر کام کرتاہے انہوں نے کہاکہ عام شخص کا جوبھی مسلہ ہو، ماسوائے ملک کی سلامتی، داخلی وخارجی پالیسی، کسی بھی عدالت سے فیصلہ شدہ مقدمہ کے علاوہ تمام محکموں کے طرف سے زیادتی پر وفاقی احتساب عدالت نوٹس لیتے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اس پر عملدرامد کیا جاتاہے، وفاقی محتسب عدالت کو کسی سادہ کاغذ پر درخواست دیاجاسکتاہے اس کے علاوہ آن لائیں فارم پر بھی شکایت دی جاسکتی ہے خودکارنظام کے تحت سائل کو ایس ایم ایس کے زریعے آگاہ کیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ 2013میں سوات میں باقاعدہ وفاقی محتسب کا دفتر واقع تھا مگر شکایات نہ ہونے کی وجہ سے اس کو بند کرنا پڑا، اجلاس میں موجود سوات سے تعلق رکھے والے عمائدین جس میں سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور سماجی کارکن موجود تھے انہوں نے سوات میں بے جاٹیکس، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ، واپڈا، نادارا اور دیگر محکموں کے خلاف شکایات کیں جس کو نوٹ کیاگیا اور مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔عمائدین نے سوات میں وفاقی محتسب کا دفتر دوبارہ سوات میں کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔