سوات(مارننگ پوسٹ)سول وٹر نری ہسپتال سیدو شریف میں ایک تقریب کا منعقد ہوا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات تھے۔ اُنہوں نے مال مویشی پالنے والے اور کسانوں سے اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اس پروگرام کے تحت مال مویشی کے شعبے کو ترقی دینے کی عرض سے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ ملکی ترقی کیساتھ ساتھ مال مویشیوں کے پالنے والوں کی زندگی بھی بہتر ہوسکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ لگانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ مویشیوں میں مختلف بیماریوں کے روک تھام کیلئے یہ عمل انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر سر بلند خان ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سوات نے کہا کہ مویشی پال حضرات اس منصوبے سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں تاکہ وہ اپنے مال مویشیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے معاشی حالات بہتر بناسکے۔مقررین نے محکمۂ لائیو سٹاک ضلع سوات کے زیر اہتمام جانوروں کے مفت ٹیکہ جات اور علاج معالجہ کے مہم کے خدوخال اور انتظامات پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی کوشش ہے کہ وہ تمام جانوروں کا ڈیٹا حاصل کرکے انکو مفت ٹیکہ جات اور کرم کش ادویات فراہم کیاجاسکے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمۂ لائیو سٹاک کے اہلکاروں میں ویکسین اور ادویات کی کٹس تقسیم کئے۔ یہ مہم 9 مارچ سے 9 مئی تک جاری رہے گا۔