سوات :کالام میں سنو جیپ ریلی کے دلچسپ مقابلے، برفیلی سڑکوں پر فوربائی فور جیپ ریلی نے خوبصورت سما باندھ دیا۔ڈرائیوروں نے برف پر گاڑیاں دوڑائی ایک دوسرے سے سبقت لینے کی مہم جو کوششیں کی۔ برفانی مقابلے کو سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگ بھی بھرپور محظوظ ہوئے۔ریلی مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن کالام کے نوجوانوں فرمان علی اور محمد سید نے اپنے نام کردی فرنٹئیر فوربائی فور کلب اور مقامی ننظیم جی سی ڈی پی نے ریس جیتنے والوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔اس ریلی کو ماؤنٹین ڈیو کے تعاون سے فرنٹئیر فوربائی فور کلب، خیبرپختونخوا توارزم ڈیپارٹمنٹ اور جی سی ڈی پی نے ماؤنٹین ڈیو کے تعاون سے وادی کالام میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد ونٹر ٹوارزم کو فروغ دینا تھا۔سیاحوں نے جیپ ریس کی بڑی تعداد نے ریلی کا نظارا دیکھ کر لطف اٹھایا اور اس طرح کے مزید ایونٹس کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ونٹر ٹوارزم مزید پروان چڑھے۔
کالام میں سنو جیپ ریلی کے دلچسپ مقابلے،جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
