(سوات) خون کا عطیہ کرنے کےحوالے سے سیدوشریف میں سمینار کا انعقاد ہوا۔

مقررین کے مطابق ضروت مندوں کو خون دینا انسانی جان بچانا ہے۔دنیا میں ہر لمحے کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور ہوتا ہے جسے اپنی زندگی بچانے کے لیے خون کی ضرورت پڑتی ہے، ایسی صورتحال میں جب کوئی شخص خون کا عطیہ کرتا ہے تو یہ متاثرہ شخص کی زندگی میں امید کی کرن بن کر آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون دینے سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خون کا عطیہ دینے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک میں تمام تر ایسی چیزیں شامل کریں جس سے آپ تروتازہ رہ سکیں، ایسا کرنے سے جسم میں نئے خلیوں کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے اور آپ دوبارہ خون دینے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں۔

ماہر ڈاکٹر زکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساٹھ فیصد ماں بننے والے خواتین میں خون کی کمی ہوتی ہے۔