سوات (مارننگ پوسٹ) کنزیومر کورٹ کا کبل صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی میرٹ کے بنیاد پر فراہمی کا حکم، تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی اور دیگر کی جانب سے کبل میں سیاسی بنیادوں پر سوئی گیس کی فراہمی کے خلاف کنزیومر کورٹ سوات میں کیس دائر کیا گیا تھا، جس میں صارفین کی جانب سے لیاقت علی ایڈوکیٹ نے کبل میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے عوام کو نظر انداز کرنے کی اور میرٹ کے بنیاد پر گیس کی فراہمی نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر کنزیومر کورٹ کے جج گوہر رحمن کی جانب سے محکمہ سوئی گیس کو مذکورہ افراد کو میرٹ کی بنیاد پر سوئی گیس کی فراہمی کی ہدایت کی گئی اور تمام کنکشن و غیرہ میرٹ پر لگانے کا حکم دیا گیا، عدالت کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل کبل کے صدرعبدالغفور خان اور دیگر نے اطمینان کا اظہار کیا۔
سوات،کنزیومر کورٹ نے کبل صارفین کو سوئی گیس فراہمی کا حکم دے دیا
