سوات  :  امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں 22 کروڑ عوام پریشان اور بڑی مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت سورہی ہے۔ آپس کی لڑائیاں ہورہی ہیں۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور صحت کو ڈبلیو ایچ او کے حوالے کیا گیا۔ ضلعی امیر محمد امین اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ المرکز اسلامی سنگوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت پوری دنیا نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی۔ حکومت نے خود پی آئی اے کو بدنام کرکے وعدہ گواہ معاف بن گئی۔ ریلوے کو بھی تباہ کردیاگیا ہے۔ انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ پی آئی اے اور ریلوے کے بعد سٹیل ملزبھی قریب المرگ ہے۔ تمام ادارے زمین بوس، حکومت صرف میڈیا پر زندہ ہے۔ پاکستان کی معیشت ختم ہوگئی۔ شرحِ ترقی 0.4رہ گئی۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے ایک کروڑ ستر لاکھ افراد بے روزگار کردیے اور مزید کر رہا ہے۔وزرا نے مان لیا ہے کہ ہم ڈیلیور نہیں کرسکتے۔ قومی اسمبلی میں صرف گالیوں کے نئے الفاظ ایجاد ہورہے ہیں۔ ملک پر غیر سنجیدہ ٹولہ مسلط ہے۔ شادی سے انکارکرکے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والے نوجوان اب پشیماں ہیں۔ نیا پاکستان کا خواب دیکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ نیب نے ابھی تک احتساب نہیں، قومی خزانے کا ضیاع کیا۔ نیب اب خود قابلِ احتساب ادارہ بن چکا ہے۔ چینی چور اب بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔