سوات (مارننگ پوسٹ) سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام کے محلہ خیر آباد میں چھے ماہ کی دلہن نے خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بیس سالہ مسماۃ(ع) کی شادی اسماعیل سے ہوئی تھی۔ اتوار کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس نے گھر میں پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ سیدو شریف پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
سیدو شریف علاقہ گلی گرام میں 6 ماہ کی دلہن نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی
