سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی سوات شیرشاہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی اکثریت نے ہماری حق میں فیصلہ کریں گے سوات میں پارٹی جلسہ کی کامیابی گرین سگنل ہے حلقوں کے ردوبدل نے مشکلات میں اضافہ کردیا اس لئے اس مسئلے کو جلد از جلد عوام کے رائے کے مطابق حل کیا جانا چاہئیے پارٹی سوات میں مضبوط ہورہی ہے عوامی سطح پر مقبولیت میں اضافہ الیکشن میں تمام امیدوار کامیا ب ہونگے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی سوات شیرشاہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اے این پی کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی سوات شیرشاہ خان نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ عوام نے بہت محبت دی پہلے بھی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی دی اور آئندہ الیکشن میں قومی سطح پر کامیاب ہونگے سوات کے مسائل بہت ہیں اس پر کسی نے پوری توجہ نہیں دی اس لئے پارٹی نے قومی اسمبلی کے لئے ٹکٹ دے کر عوامی رائے کو اہمیت دی اس لئے حلقہ بھر کے عوام مجھے بھارہ اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور دیگر حلقوں سے بھی اے این پی کلین سویپ کریں گے اور صوبے میں اپنی حکومت بناکر عوام کے فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کریں گے۔