سوات(مارننگ پوسٹ)پرامن پاکستان کے زیر اہتمام باصلاحیت افراد کیلئے ایوارڈ دینے کیلئے تقریب چھ مئی کو منعقدہوگی جس میں اینوویٹیوسٹوڈنٹ اورایمرجنگ فوٹوگرافر سمیت دیگرباصلاحیت نوجوانوں کو ایوارڈ دیا جائے گا جن سے دودن تک رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ،اس حوالے سے تنظیم پرامن پاکستان کے صدر وسیم حیدر کا کہناہے کہ چھ مئی کو سوات کے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقدہوگی جس میں اینوویٹیوسٹوڈنٹ،ایمرجنگ فوٹوگرافر،ایمرجنگ وڈیوآرٹسٹ ،ایمرجنگ ووڈکارور،سنگر،گرافک آرٹسٹ وغیرہ کواچھی کارکردگی پر ایوارڈ دیاجائے گا ،انہوں نے کہاکہ ایوارڈ دینے کا مقصد باصلاحیت لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عام لوگ شرکت کریں گے تاہم مختلف شعبوں میں بہترکارکردگی دکھانے والے نوجوان دو دن تک رابطہ کریں تاکہ ان کے ناموں کو ایوارڈدینے والوں کی لسٹ میں شامل کیا جاسکے۔