خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ18اور 19کے4ڈپٹی کمشنرز سمیت 8افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے ڈائریکٹر خوراک سادات حسن کو ڈپٹی کمشنر دیر لوئر،گریڈ18کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنرشانگلہ، گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک خالد اقبال کو ڈپٹی کمشنر دیر اپر اور گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی واصل خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی تعینات کر دیا ہے گریڈ19کے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی ، گریڈ18کے ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان، گریڈ18کے ڈپٹی کمشنر دیر اپر عبدالحمید خان اور گریڈ18کے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی خالد اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔