سوات:پولیس ٹریننگ سکول سوات میں دسویں ریکروٹ کورس کے پاسنگ اوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختواہ فروز شاہ اور دیگر مہمانِ گرامی میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات جناب ذاہدنواز مروت، ایس پی اپر سوات درویش خان ، ڈپٹی کمشنر سوات اور ایس پی سپشل برانچ پیر زربادشاہ نے شمولیت کی۔
ڈی ائی جی ٹریننگ خیبر پختونخواہ صاحب کو ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات نے گارڈ اف آنر پیش کیا بعد از سلامی تقریب کا بقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ اور پرچم کو سلامی دی گئی۔ ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول سوات جناب محمد طاہر شاہ وزیرنے ریکروٹس سے حلفِ وفاداری لیا، اور ڈائریکٹر صاحب نے ڈی آئی جی صاحب کو ساپاس نامہ پیش کیا ۔
بعد از جناب ڈی ائی جی صاحب نے ریکروٹس کو پاسنگ اوٹ پر مبارک اور سکول کے تمام سٹاف کو بہترین ٹریننگ دینے پر شاباشی دی۔ دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کرنے والے ریکروٹس میں انعمات تقسم کئے۔ بعد از پریڈ ریکروٹس نے چاند ماری کا مظاہرہ کیا جس میں بہترین کارکردگی کا جوہر دیکھانے والے جوانوں کو مہمان خصوصی نے تعر یفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ۔
پروگرام کے اختیتام پر ڈائریکٹر پو لیس ٹریننگ سکول سوات نے مہمان خصوصی کواعزازی شیلڈ پیش کیا۔