سوات(مارننگ پوسٹ) سوات سے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین وا یم پی اے فضل حکیم خان کی قیادت میں مینار پاکستان میںآج ہونے والے جلسے کے لئے قافلہ روانہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات سے ایم پی اے فضل حکیم خان کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کی تعداد میں ورکرزآج مینار پاکستان لاہور میں ہونے جلسے کے لئے روانہ ہوگئے ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم لنڈاکے مقام پر جمع ہوکر وہاں سے قافلے کے شکل میں روانہ ہوں گے اور مینار پاکستان میں ہونے جلسے میں شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں گے ۔