سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع کونسل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع ناظم سوات نے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس برائے مالی سال2019-20 بمورخہ 7-6اگست 2019بروز منگل بمقام نئی تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال واقع عقبہ سیدو شریف طلب کیا ہے جس میں ضلعی حکومت سوات کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کونسل کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، تمام ضلعی ممبران و ضلعی حکومت کے ماتحت محکموں کے سربراہان سے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ضلع ناظم سوات نے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس مالی سال2019-20 طلب کرلیا
