سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل نئے ٹریفک انچارج مبارک زیب کی تعیناتی،تحصیل کبل میں ایک بار پھر ٹریفک نظام درہم بر ہم ،ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں روز کا معمول بن گئی،ٹریفک پولیس اہلکار بھی گاڑیوں کو دھڑا دھڑ جرمانہ کرنے لگے،ٹی اوز دوکانوں اور ہوٹلوں میں بیٹھ کر خوب گپو ں میں مصروف،نئے انچارج کی تعیناتی کے بعد ایک بار پھر علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ پر سر اٹھانے لگا،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک نظام کو درست کیا جائے اور غریب عوام کو جرمانے تھامنے کے برعکس ٹریفک نظام پر اہم توجہ مرکوز کی جائے