سوات(مارننگ پوسٹ) سوات رکشہ مزدوری پر بھی غیر مقامی افراد قابض،اناڑی ڈرائیوروں اورٹریفک قوانین کے شدومد سے ناواقف ان افراد کیوجہ سے ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر،غیر مقامی ڈرائیور چوکوں اور علاقوں کے نام، تک نہیں جانتے،اخلاقیات کا بھی ان افراد میں فقدان ہے،رکشہ میں چڑھنے کے بھی 11 روپے لیتے ہے مقامی لوگوں سے روزگار چین لیا گیا.عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے،کہ ان دنوں بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے اور جو کاروبار ہے ان پر بھی غیر مقامی افراد قابض ہے مہر بانی کرکے غیر مقامی لوگوں کو ان کے علاقوں میں واپس بھیج کر مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے موقع پیدا کئے جائے