سوات (مارننگ پوسٹ)سوات میں شموزئی پولیس نے کارروائی کرتے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے20لاکھ روپے مالیت کا 41کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ اور ایس ایچ او شموزئی محمد نصیر باچا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گورڑہ چیک پوسٹ پر شک پڑنے پر موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 41 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور ملزم نعمت اللہ ولد گل پور سکنہ فقیر آباد پشاور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم چر س کو پشاور سے سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے