سوات(مارننگ پوسٹ) بونیر پولیس کو دہشتگردی کے چار سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد کمانڈر نورالھادی ساکن مسکی پور کو سپیشل آپریشن گروپ انچارج اے ایس آئی وارث خان نے گرفتار کرلیا،دہشت گرد کمانڈر 2009 میں شورش کے ایام میں گھیراوجھلاو،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں مبینہ طور پر ملوث ہو کر گزشتہ کئی سالوں سے مفرور تھا جس کے گرفتاری پر بونیر پولیس نے انعام بھی رکھا تھا
بونیر پولیس نے انتہائی خطر ناک دہشتگرد گرفتار کرلیا
