(مارننگ پوسٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ساتویں انٹرنیشنل تائی کوانڈو چمپئن شپ میں گولڈ مڈل حاصل کرلیا۔ ان کے مقابلے کے تین راونڈ ہوئے، جس میں انہوں نے پہلے راونڈ میں انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل راونڈ میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دیکر پاکستان کے لئے گولڈ مڈل حاصل کیا۔ بنکاک سے فون پر باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے لئے گولڈ مڈل حاصل کیا اور وہ یہ گولڈ مڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔
پاکستان کے ایک اور نوجوان کھلاڑی نے ملک کانام روشن کردیا،بنکاک میں گولڈ مڈل جیت لیا
