سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں گداگروں کے خلاف کمپلینٹ موصول ہونے پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو کاروائی کرنے کا حکم دیا، ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کے نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ اُو رحیم آباد اور ایس ایچ اُو بنڑ نے مینگورہ سٹی مختلف مقامات میں رہائش پذیر غیر مقامی گداگروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، رحیم آباد اور بنٹر کے حدود سے 25مرد و خواتین پر مشتمل 5غیر مقامی گھرانوں کو اُن کے آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان روانہ کیا گیا، ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک فرد یا افرادکو دیکھ کر مقامی پولیس سٹیشن کو بروقت اطلاع دیں۔