پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس سے متعلق بحث، مشیر ٹرانسپورٹ رنگیز خان نے ری نیول میں درپیش مسائل کا اعتراف کیا۔
سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں مشیر ٹرانسپورٹ رنگیز خان نے کہا کہ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس محکمہ پولیس کے پاس تھے، ری نیول میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو مسئلہ پیش آ رہا ہے، پینڈنگ لائسنس کا مسئلہ جل حل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے پیسوں اور تعلقات پر لائسنس بنائے، مجھے معلومات نہیں کہ کس تاریخ کو لائسنس محکمہ پولیس سے لے کر ٹرانسپورٹ کو دیا گیا، اگر اراکین وضاحت قبول نہیں کرتے اس کو کمیٹی کے سپرد کر دیں، میں نے تجویز دی تھی کہ پرمٹ کا ٹائم فریم ختم کر دے، ہم فرانس کی ایک کمپنی کے ذریعے لائسنس بنواتے ہیں ۔
اس موقع پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ آپ کا محکمہ 2008میں بنا مگر ابھی تک آپ لائسنس نہیں دے پا رہے، ، وجہ کیا بن رہی ہے کہ یہ مسئلہ سامنے آ رہا ہے،، آپ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہیں، مسئلہ جلد حل کریں۔