پشاور( )پشاور کے چڑیا گھر میںدھاری دار نسل کے چیتے نے گزشتہ روز4 بچوں کو جنم دیدیا ہے نوزائیدہ چار بچوں میں سے دو بچوں کی حالت ماہرین حیوانات نے تشویش ناک بتائی ہے جن کی جانیں بچانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے چڑیا گھر میں چیتے کے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چیتے کی نمائش چند دنوں کے لئے معطل کردی ہے واضح رہے کہ پشاور کے چڑیا گھر میں دوسرے جنگلی حیوانات کے ساتھ ساتھ دھاری دار نسل کی مادہ کو بھی عوام کی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جن کے ہاں گزشتہ روز چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق چیتے کی نمائش چند روز کیلئے روک دی گئی ہے اورمادہ اور ان کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے ویٹرنری ڈاکٹر تعینات کردیا گیا ہے انتظامیہ کے مطابق چیتے کے ہاں پیدا ہونیوالے چار میں سے دو بچے صحت مند جبکہ دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم مادہ کی صحت تسلی بخش بتائی جارہی ہے چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چیتے اور ان کے بچوں کو گرمی سے بچانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس کیلئے مذکورہ پنجرے میں ائر کولر بھی نصب کیا گیا ہے خیال رہے کہ پشاور کے چڑیا گھر میں کسی بھی جانور کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے