خیبرپختونخوا ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس دہندگان اوریونیوٹارگٹس کوکامیابی سے یقینی بنانے کیلئے مئی اورجون 2019ء میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔خیبرپختونخوا ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا ایکسائزکے مجازحکام نے ٹیکس دہندگان اوریونیوٹارگٹس کوکامیابی سے یقینی بنانے کیلئے مئی اورجون 2019ء میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے ۔اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز ظفرعلی شاہ نے کہاکہ یہ فیصلہٹیکس صارفین کی سہولت کی خاطر کیا گیا ہے جوکہ صوبے کے تمام ضلعی دفاتر میں بھی لاگورہے گا، ٹیکس جمع کرنے والے صارفین اب ہفتے کو بھی ٹیکس جمع کراسکتے ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ہفتے کی چھٹی ختم
