سوات(مارننگ پوسٹ) کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر ضلع بھر میں لاک ڈاؤن بدستور جاری، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس جوانوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈبل احتیاطی کٹس تقسیم کر دیئے گئے باہر اضلاع سے کوئی بھی سواریوں کی گاڑی ضلع ہذا میں داخل نہیں ہو سکتی پولیس جوانان اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، داخلی پوائنٹوں پر سکریننگ کا اہتمام بھی ہوا ہے اس نسبت ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ ملک اعجاز نے قرنطینہ سنٹروں میں پولیس جوانوں کی تعداد کو دوگنی کر دی ہے اور ساتھ ہی ان تمام جوانوں کو ڈبل احتیاطی کٹس فراہم کر دیا ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چکسیر حبیب شاہ، ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد پرویز خان اور دیگر تمام نے پولیس جوانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اس نسبت ضروری ٹپس دی اور انہیں سمجھایا گیا کہ کس طرح کورونا وائرس سے اپنے آپ اور دوسروں کو بچاکر رکھنا ہے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس جوانوں کی مورال اور حوصلے بلند ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجا ز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہرگز نہ ڈرے آپ پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنا کر اپنے گھروں تک محدود رہیں، گھر سے باہر جاتے وقت مکمل احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لائیں انشاء اللہ ضلع ہذا میں کوئی بھی باہر سے داخل نہیں ہوسکے گا باقاعدہ طور پر داخلی پوائنٹوں پر سکریننگ کا عمل جاری ہے پولیس جوانان الرٹ اور چوکس ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ صوبائی گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق تمام شہری اس احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس موذی مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔
کورونا وائرس:شانگلہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن بدستور جاری
