سوات میں کورونا سے مزید 153 افراد صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق سوات میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد1453 ہوگئی۔ مزید 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2490 ہوگئی۔ 664 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک 92 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔