سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا۔ مینگورہ شہر کے علاقے رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ خالد خان کو کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہے جس کے بعد متاثرہ شخص کو اسپتال لے جاکر اس کے اور سب گھر والوں کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر نجیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ شخص چند دن پہلے لاہور سے اپنے گھر آیا تھا۔ متاثرہ شخص کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئے ہیں۔ اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص رائیونڈ تبلیغی مرکز میں مقیم تھا