سوات(مارننگ پوسٹ)بحرین سڑک حادثہ میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر عابد خان مہمند شہید کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم، ڈی پی او سید اشفاق انور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام کے علاوہ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ضلعی ناظم محمد علی شاہ اور دوسرے منتخب عوامی نمائندگان نے شرکت کی جبکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام اور عمائدین سوات آبائی علاقے کاٹلنگ جاکر مرحوم کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
بحرین سڑک حادثہ میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر عابد خان مہمند شہید کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی
