سوات(مارننگ پوسٹ) اخلاص فاونڈیشن کے زیراہتمام 50 گھرانوں میں راشن تقسیم جس میں غریب اور نادار لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اشیاء میں آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، وغیرہ شامل تھیں۔ تمام غریب افراد نے اخلاص فاونڈیشن کے تمام ممبرز کو خصوصی دعائیں دیں اور کہا کے اس مادی دور میں لونگین خان اور ان کے کارکن ہی غریبوں کی حقیقی مدد کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخلاص فاونڈیشن کے لونگین خان نے کہا کہ یہ دوسرا فیز ہے پہلے فیز میں 78 گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بہت سے مستحق غریب نادار گھرانوں کو راشن پہنچانا ہم سب کا فرض ہے اس کا ر خیر میں صاحب حیثیت اور مالدار لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس گھڑی میں دل کھول کے عطیات دیں تاکہ اس طرح راشن کمپین جاری رہے،مخیر حضرات اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔03419869652
مینگورہ ،اخلاص فاونڈیشن کے زیراہتمام 50غریب نادار گھرانوں میں راشن تقسیم
