سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات کے علاقے رنگ محلہ میں چلتی رکشہ پر فائرنگ سے خاتون کونسلر حسینہ زخمی ہوگئی۔ ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم کے مطابق ملزم حضرت حسین نے مبینہ طور پر رکشہ میں سوار خاتون کونسلر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مجروحہ کا پڑوسی ہے۔ گذشتہ روز دونوں کے مابین مبینہ طور پر تکرار ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔