سوات (مارننگ پوسٹ نیوز 11مارچ2018)آل سوات اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری سمین خان نے ایک اخبار ی بیان کے ذریعے ڈبلیو ایس ایس سی کے پوسٹ پر انجینئر شاہد علی کے تقرری کا خیبر مقدم کیا ہیں اور کہا ہے کہ میاں شاہد علی ایک قابل اور محنتی آفیسر ہونے کا ثبوت اپنی کارگردگی سے سوات کے عوام کو دینگے ، موصوف اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے گھرانے کا چشم چراغ ہے لہٰذا سوات کے عوام خصوصی طور پر مینگورہ کے نو یونین کونسلوں میں عوام کو پانی اور صفائی کا جو چیلنج ہے موصوف پہلے فرصت میں ان مسائل کے اوپر توجہ دینگے ، انہوں نے کہا کہ کوڑاکرکٹ پھینکنے کیلئے مینگورہ میں کوئی جگہ نہیں لہٰذا موصوف کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر ہر یونین کونسل میں ڈسٹ بین فراہم کریں اور خصوصی طور پر شریف آباد محلہ چونکہ گنجان آباد علاقہ ہے اسکو فوری طور پر ڈسٹ بین فراہم کرکے شریف آباد کے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کریں ۔