محکمہ صحت نے ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت تبدیل ہونیوالے ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے متعلقہ مقامات پر چارج نہ لینے اور ہسپتالوں کی جانب سے انہیں ری لیو نہ کرنے کی شکایات پر ایکشن لے لیا ہے اس سلسلے میں بدھ کے روز تمام ہسپتالوں اور ضلعی صحت انتظامیہ کو ایک ہفتے میں تبدیل ہونیوالے ڈاکٹرزسے متعلق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم ٹی آئی ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سے ڈاکٹرز کے تبادلے کئے جبکہ ڈی ایچ او ز کے ماتحت ڈاکٹرز کو اپنے ڈومیسائل والے ضلعوں میں تبدیل کیا گیا لیکن بہت سے ڈاکٹرز نے تاحال ہسپتالوں میں اپنی سابقہ ڈیوٹی کو نہیں چھوڑا ہے جبکہ بعض ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی تبدیل ہونیوالے ڈاکٹرز کو ری لیو نہیں کیا جارہا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے واضح کردیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران تبدیل ہونیوالے ڈاکٹرز کو ری لیو جبکہ ڈاکٹرز کو فوری طور پر تبادلے کے نئے مقامات پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ڈاکٹرز کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔
اپنےڈومیسائل والے ضلعوں میں تبادلے کاحکم نہ ماننے پرڈاکٹرزکی تنخواہیں روکنے کاحکم
