سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں کرونا وائرس کے خدشات کے باعث لاک ڈاؤن سے فائدہ اٹھانے والا مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے،مخصوص ٹولہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے اور انتظامیہ کی آنکھوں کی دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے،کروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر سوات میں جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ایک مخصوص مافیا نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اور اس مافیا کو بااثر افراد کی اشیر باد حاصل ہے،مخصوص ٹولہ نے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لوٹ مارمیں مصروف ہے،بااثر افراد کی اشیر باد حاصل ہونے کے باعث لاک ڈاؤن کی دھجیاں بھی اُڑائی جارہی ہیں اور ان ہی افراد کی وجہ سے کروناروائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔