سوات میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہوگئی۔ مزید 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد5475 ہوگئی۔ مثبت مریضوں کی شرح 9.54 فیصد تک پہنچ گئی۔ سیدو تریسی ہسپتال کورونا سے متاثرہ مریضوں سے بھرا پڑا ہے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 648 ہے۔ 2075 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں گھروں میں روزانہ درجنوں افراد کا انتقال ہورہا ہے لیکن ہسپتال نہ جانے اور ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کورونا مریضوں میں شامل نہیں کیا جارہا، تاہم انتقال کرنے والے افراد کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم میں کورونا کی مکمل علامات تھیں۔
سوات میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک ،مثبت مریضوں کی شرح 9.54 فیصد تک پہنچ گئی














