سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائر واحد محمود کا یوم مزدور کے موقع پر مینگورہ شہر کا اچانک دورہ ، دورے کے دوران عوام کے مسائل سنی ، مینگورہ شہر میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک اہلکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے ، اس موقع پر ڈی پی او سوات واحدمحمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے اور عوام کی خادم بن کر عوام کی مسائل کرن کے لئے ہر ممکن تعاؤن کریگی ، انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزاء اور جزاء کا عمل جاری ہے جو اہلکاراچھی ڈیوٹی دیتے ہے ان کے لئے نقد انعامات سے نوازا جا تا ہے تاکہ وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کو اپنی ڈیوٹی سمجھے ، انہوں نے عوام اپیل کی کہ پولیس کیساتھ تعاون کرکے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس اس پربروقت کاروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کریں تاکہ معاشرہ جرائم سے پاک بناسکے، اس موقع انہوں نے مینگورہ شہر میں ڈیوٹی پر تعینات 20ٹریفک اہلکاروں کو پانچ پانچ ہزار نقد انعامات دیئے ۔